گذشتہ 24 گھنٹوںکے دوران قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں عام شہریوں، بے گھرافراد اور فلسطینی خاندانوں کے خلاف چار نئے قتل عام کیے جس کے نتیجے میں 282 شہیداور زخمی ہوئے۔
فلسطینی وزارتصحت نے پیر کو جاری رپورٹ میں کہا ہے کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خاندانوں کےخلاف 4 قتل عام کیا۔ جن میں سے 62 شہداء اور 220 زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے۔
وزارت صحت نے کہاکہ "متعدد متاثرین اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اورشہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا”۔
غزہ کی پٹی پر374 ویں روز جاری اسرائیلی فوجی جارحیت سے شہید ہونے والوں کی تعداد 42289 ہو گئیہے۔ اس کے علاوہ 98684 افراد مختلف زخمی ہوئے ہیں۔