پنج شنبه 01/می/2025

قابض اسرائیل غزہ میں ہولوکاسٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے:سرکاری میڈیا

منگل 15-اکتوبر-2024

فلسطین کے سرکاریمیڈیا آفس نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج جھوٹ بول رہی ہے اور شمالی غزہ میں آٹالا کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ وہاں پر منظم فاقہ کشی،ہولوکاسٹ جاری رکھا ہے اور 10 دنوں کےاندر 342 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

 

فلسطین کے سرکاریدفترنے پیر کی شام ایک بیان میں مزید کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ اور شمالکی گورنریوں پر 170 دنوں سے مسلسل محاصرہ اور بندش نافذ کر دی ہے۔ تمام انسانیہمدردی کے مراکز کو بند کر دیا ہے۔ ہولوکاسٹ کا ارتکاب کیا جا رہا ہے342 سے زائدشہید اور سینکڑوں عام شہریوں، بچوں اور خواتین کو زخمی کردیا گیا ہے۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ شمالی غزہ گورنریوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حقیقی اورعملی نسل کشی اورنسلی صفائی ہے۔ گھروں، رہائشی محلوں، گلیوں، سڑکوں، انفراسٹرکچر، ہسپتالوں،سکولوں، مساجد اور تمام اہم شعبوں کی مکمل تباہی کا تسلسل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی