جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی یمن پر امریکی اور شام میں صہیونی جارحیت کی شدید مذمت

جمعرات 17-اکتوبر-2024

اسلامی تحریکمزاحمت ’حماس‘نے یمن کے خلاف مجرم امریکی جارحیت اور شام میں صیہونی بمباری کی شدیدمذمت کی ہے۔حماس نے کہا ہے کہ خطے اور پوری دنیا میں امریکہ دہشت گردی کی پشتپناہی کررہا ہے اور وہ فلسطین، یمن، شام اور لبنان میں نہتے فلسطینیوں اور عربشہریوں کے قتل عام میں برابر کا مجرم ہے۔

 

حماس نے جمعراتکے روز ایک پریس بیان میں کہا کہ یمنی سرزمین پر امریکی بمبار طیاروں کی جانب سےشروع کی گئی وسیع پیمانے پر مجرمانہ جارحیت، شام کے شہر لاذقیہ پر صہیونی حملے اورعلاقے کے عوام کے خلاف ان کی جارحیت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب صہیونیمجرم نہتے فلسطینیوں اور لبنانی عوام کا قتل عام کررہا ہے۔

 

حماس نے زور دےکر کہا کہ امریکی انتظامیہ برادر یمن کو نشانہ بنانے کے لیے اپنی مجرمانہ پالیسیوںکو جاری رکھے ہوئے ہے، جس کا مقصد اسے ہمارے فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنی نصرتاور یکجہتی کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے مجبور کرنا ہے۔

 

خیال رہے کہگذشتہ روز امریکی فوج نے یمن میں انصا راللہ کے زیرانتظام علاقوں پر وسیع پیمانےپر بمباری کی تھی جس میں زیرزمین مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی