اسلامی تحریکمزاحمت حماس کی مجلس شوریٰ کے چیئرمین محمد درویش کی قیادت میں جماعت کے ایک اعلیٰ اختیارتی وفد نے استنبول میں ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میںحماس کی قیادت نےترک وزیرخارجہ کو فلسطین بالخصوص غزہ اورشمالی غزہ کی تازہ ترینصورت حال پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں غزہاور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال ، قابض صہیونی ریاست کی طرف سے شمالی غزہ میںجاری قتل عام، جنگ بندی کے لیے جاری مذاکرات اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا۔
حماس کے وفد نےترک وزیرخارجہ کو بتایا کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اور قتل عامکے دوران انسانی صورت حال ابتر ہے۔ قابض فوج کی مسلسل ناکہ بندی اور جارحیت کےباعث شمالی غزہ میں لاکھوں لوگ زندگی اورموت کی حالت سے دوچار ہیں۔
حماس نے مصرمیںحماس اور فتح کی قیادت کےدرمیان مصالحتی مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کے بارےمیں بھی آگاہ کیا۔
اس موقعے پرترکوزیرخارجہ ہاکان فیدان نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربرہ یحییٰ السنوار کی شہادت پرحماس اور فلسطینی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نےکہا کہ ترکیہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالمبند کرانے اور شمالی غزہ میں جاری صہیونی جارحیت روکنےکے لیے تمام ممکنہ وسائل کواستعمال کررہا ہے۔