جمعه 15/نوامبر/2024

مذہبی تہوار پربڑی تعداد میں یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے

بدھ 23-اکتوبر-2024

آج بدھ کی صبح بڑیتعداد میں یہودی آباد کاروں نے نام نہاد "یوم کپور” کے ساتویں روز قابض اسرائیلیفوج کی فول پروف سکیورٹی میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

 

بیت المقدس کےذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صبح کے اوقات سے تقریباً 200 آباد کاروں نے مسجد اقصیٰاسکوائر پر دھاوا بول دیا اور اسلامی مقدسات کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کے ایک حصےکے طور پر تلمودی رسم ادا کی۔

 

آباد کاروں کابڑا ہجوم مسجد اقصیٰ کے مغرب میں دیوار براق کے قریب جمع ہوا اور تلمودی رسوماتادا کرنے کے علاوہ وان اسرائیلی قبضے کے جھنڈے لہرائے۔

 

قابض اسرائیلی فوجنے پرانے شہر اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں سخت پابندیاں عائد کیں تاکہ آباد کاروںکی دراندازی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

 

قابل ذکر ہے کہ1400 سے زیادہ آباد کاروں نے کل "یوم عرش” کے دن الاقصیٰ پر دھاوا بولدیا تھا جو کہ مسجد اقصیٰ کے خلاف آباد کاروں کی طرف سے وسیع پیمانے پر حملے کاتسلسل ہے۔

 

دوسری جانب فلسطینی شہریوں قوتوں نے قبلہ اول کے دفاع کےلیے حرکت میں آنے اور قبلہ اول کی حمایت کے لیے کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی