اسلامی تحریکمزاحمت حماس ایران پر اسرائیلی ریاست کی جارحیت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو ایرانی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی اورخطے کی سلامتی اور اس کے عوام کے تحفظ کو نشانہ بنانے کی کھلی جارحیت سمجھا جائےگا۔
آج ہفتے کو ایکپریس بیان میں حماس نے "امریکہ کی حمایت یافتہ” جارحیت کے نتائج کی مکملذمہ داری صہیونی ریاست پر عائد کی۔
انہوں نے کہا کہفسطائی اسرائیلی جارحیت ایک بار پھر مجرم قابض ریاست کے اصل مکروہ چہرے کی عکاسی کرتی ہے۔ صہیونی ریاست کا مقصد اپنےمنحوس وجود کی بقا کے لیے قتل عام کرنا ہے۔اس سے قبل یہ دشمن لبنان اور غزہ میںامریکی اور مغربی مدد سے ننگی جارحیت اور نسل کشی کے جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔
حماس نے اسلامی جمہوریہایران کی جانب سے صہیونی جارحیت کو ناکام بنانے ،اس کے فضائی دفاع اور اسرائیلیحملے کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔
بیان میں کہا گیاہے کہ صہیونی دشمن کو ایران پرحملےمیں منہ کی کھانا پڑی ہے اور اسلامی جمہوریہایران کی افواج پوری بہادری کے ساتھ دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا رہی ہیں۔
حماس نے کہا کہ "صیہونیوجود کے استکبار اور جنگی جرائم ” کےارتکاب پر تمام مزاحمتی قوتیں، حماس اورفلسطینی عوام ایرانی حکومت قیادت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔