قابض صیہونی فوجنے اعتراف کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اس کے کم از کم سات فوجی ہلاکاور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ گذشتہ 48 گھنٹوں کے اندر فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 17ہوگئی ہے۔
اپنی صفوں میںہلاکتوں کی تعداد کے علاوہ قابض فوج نے اعلان کیا کہ جنوبی لبنان میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہونے والی لڑائیوں میں 61 فوجی زخمی ہوئے۔
فوج نے اعلان کیاکہ فرینڈلی فائر اور آپریشنل واقعات میں 52 افسران اور سپاہی مارے گئے جبکہ گذشتہسال آٹھ اکتوبر کو جنگ کے آغاز سے اب تک1152 فوجی فرینڈلی فائر اور آپریشنل واقعات میں زخمی ہوئے ہیں۔
فوج نے مزید کہاکہ غزہ اور لبنان کی لڑائیوں میں زخمی ہونے کے بعد 291 فوجی اب بھی زیر علاج ہیںجن میں سے 42 شدید زخمی ہیں۔
فوج نے یہ بھیانکشاف کیا کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 5150 فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 764 شدیدزخمی ہیں۔
فیلڈ پیش رفت میں اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہلبنان سے مغربی الجلیل کی طرف 100 سے زائدمیزائل داغے گئے، جبکہ اسرائیلی فوج نے تین ڈرونز کو روکنے کا اعلان کیا۔