قابض اسرائیلیفوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔
قابض اسرائیلیفوج نےبیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ کو نشانہ بناتے ہوئے سات حملے کئے ہیں۔
نامہ نگاروں نے بتایاکہ حملوں میں الضاحیہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ علاقے میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری جانب اسرائیلنے لبنان کے مشرق میں شمالی وادی بقاع میںشمسطار کے نواح میں حملہ کیا۔
قبل ازیں اسرائیلیفوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے جنوبی لبنان کے علاقے الضاحیہ علاقے کے تمام رہائشیوںخاص طور پر برج البراجنہ میں نقشوں میں بتائی گئی عمارتوں اور ان سے ملحق عمارتوںکے لیے انتباہ جاری کیا تھا۔
اس نے ’ایکس‘ پلیٹفارم پر اپنے اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "آپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والیسہولیات اور مفادات کے قریب واقع ہیں۔ اسرائیلی فوج جلد ہی وہاں پر کارروائی کرےگی‘‘۔
اس سے قبل ہفتے کیشام لبنانی مزاحمتی تنظیم ’حزب اللہ‘ نے ایک ویڈیو کلپ میں 20 سے زیادہ اسرائیلیبستیوں کے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ "انہیں فوری طور پر خالی کریں”۔حزب اللہ کا کہنا تھا کہ وہ بستیاں اس کا جائز ہدف بن چکی ہیں۔
خبر رساں ادارے رائیٹرزکے مطابق اس نے اسرائیلی مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں کے محدود علاقوں تک ٹیلی گرام پرایک ویڈیو ریکارڈنگ میں بھی اسی طرح کی وارننگ جاری کی۔
لبنان کی سرکاریقومی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے دو سرحدیقصبوں میں رہائشی مکانات کو دھماکے سے اڑا دیا ہے، جب کہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسنے حزب اللہ کی سرنگ کو تباہ کرنے کے لیے 400 ٹن دھماکہ خیز مواد استعمال کیا ہے۔
ایجنسی نے بتایاکہ ہفتے کی صبح سے ہی اسرائیلی فوج نے "خاردار تاروں کے قریب محلوں میں رہائشیمکانات کو دھماکے سے مسمار کر دیا ہے”۔