یکشنبه 11/می/2025

غزہ میں بے گھر لوگوں کی رہائش گاہ پراسرائیلی بمباری میں 4 صحافی شہید

پیر 28-اکتوبر-2024

غزہ شہر کے مغربمیں الشاطی پناہ گزین کیمپ میں واقع اسماء سکول پر کیے گئے دوسری بار کی گئیاسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں چار صحافی شہید ہوگئے۔

 

یہ اسکول اقواممتحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے مہاجرین ’انروا‘ کے زیر انتظام بے گھرخاندانوں کی پناہ گاہ ہے۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اسے بمباری کانشانہ بنایا تھا۔

 

میڈیکل اور میڈیاذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے "اسماء” سکول کو نشانہ بناتے ہوئے وہاںپر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں چار صحافیوں سمیت 8 شہری شہید ہوئے۔

 

شہید ہونے والےصحافیوں میں الاقصیٰ چینل کے میڈیا ڈیپارٹمنٹکے سربراہ سعید رضوان، ایڈیٹر حمزہ یوسف ابو سلامیہ، صحافیہ نادیہ السید اور القدسفاؤنڈیشن کی میڈیا ورکر حنین بارود شامل ہیں۔ بارود کےچار بھائی پہلےبھی شہید ہوئےجب کہ بمباری کے بعد ان کے والد لا پتا ہیں۔

 

سرکاری میڈیا آفسنے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیصحافیوں کو نشانہ بنانے اور قتل کرنے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس گھناؤنےجرم کے ارتکاب کا مکمل ذمہ دار قابض کو ٹھہرایا۔

 

ایک پریس بیان میںدفتر نے عالمی برادری اور دنیا میں صحافتی پیشےسے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں سےمطالبہ کیا کہ وہ قابض دشمن کو روکیں۔

 

چار صحافیوں کیشہادت کے بعد غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے اب تک شہید ہونے والے صحافیوں کیتعداد 181 ہو گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی