جمعه 15/نوامبر/2024

جنوبی لبنان کے علاقے صیدا پراسرائیلی بمباری میں 33 شہید اور زخمی

پیر 28-اکتوبر-2024

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں آٹھ شہری شہید اور 25زخمی ہوئے ہیں۔ یہ قتل عام لبنان کے جنوب میں صیدا شہرکے محلے میں ایک عمارت کونشانہ بنا کر کیا گیا۔

 

لبنانی میڈیاذرائع نے بتایا کہ حملوں میں حارہ صیدا قصبے میں ایک رہائشی محلے کو نشانہ بنایا گیاجہاں جنوبی لبنان کے دیہاتوں سے 17000 سے زیادہ بے گھر افراد مقیم ہیں۔

 

یہ قتل عام تینافراد کی شہادت سے پہلے کیا گیا تھا جب ایک اسرائیلی ڈرون نے ضلع بعلبک کے مغرب میںایک کار کو نشانہ بنایا تھا۔ دوسرا قتل عام جنوبی لبنان کے قصبے تفاحتا میں کیا گیاتھا، جس میں 3 بچے اور ان کے والدین شہید ہوگئے تھے۔

 

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کل ہفتےکی شام پانچ شہری شہید اور ایک زخمی ہوا، جب کہ نبطیہ گورنری کے علاقے زوطر الشرقیہ پر حملے میں تین دیگر شہید ہوئے۔

 

المیادین ٹی وینے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کا سلسلہ برعشیت، عیناتا،، حاریص، مجدل سلم، شحور،القلیلہ، برج الشمالی، الصمعیہ، دیر قنون راس العین، کیفا، بلات، الشعیات، اورجنوبی لبنان کے شہر نبطیہ کو نشانہ بنایا۔

مختصر لنک:

کاپی