جمعه 15/نوامبر/2024

نیتن یاہوکی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لیے خطیر رقم کی درخواست

پیر 28-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی ریاستکے عبرانی چینل 12 نےاپنی رپورٹ کہا ہے کہا ہےکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکے دفترمیں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ نے قیساریہ شہرمیں ان کے گھر پرحفاظتی اقدامات کومضبوط بنانے کے لیے 2 ملین شیکل (تقریباً پانچ لاکھ 80 ہزار ڈالر) کے اضافی بجٹ کی فوری درخواست کی ہے۔

 

یہ درخواست حزباللہ کی جانب سے جنوبی لبنان سے کیے گئے ڈرون حملے کے ایک ہفتے بعد سامنے آئی ہے،جس کے بارے میں اسرائیلی نشریاتی ادارے نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے بیڈروم کی کھڑکیمتاثر ہوئی تھی۔

 

اسرائیلی فوج کےہیلی کاپٹرایک ڈرون کو روکنے میں ناکام رہے جو جنوبی لبنان سے آیا تھا۔ یہ ڈرونساحلی شہر قیساریہ میں نیتن یاہو کے گھرکی طرف جا رہا تھا جس نے حملہ کرکے نیتنیاھو کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچایا۔

 

چینل 12 نے اطلاعدی ہے کہ اضافی بجٹ کی درخواست نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے ان کے گھر کے ارد گردحفاظتی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر سامنےآئی ہے۔

 

یاد رہے کہ 19اکتوبر کو نیتن یاہو کے دفتر نے اعلان کیا کہ صیاد 107 ڈرون لبنان سے قیساریہ میںنیتن یاہو کے گھر کی طرف اڑا جو نیتن یاھو کے گھر پر لگا تاہم اس وقت ان کے خاندانکا کوئی فرد وہاں موجود نہیں تھا۔

 

عبرانی میڈیا کےمطابق حملے کے وقت علاقے میں سائرن نہیں بج رہے تھے۔ گذشتہ منگل کو حزب اللہ نے نیتنیاہو کے گھر کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ اسرائیلی حکام نے اعتراف کیاہے کہ اسرائیل کو حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی