جمعه 15/نوامبر/2024

بیت المقدس میں چارفلسطینی حقیقی بھائیوں مکانات مسماری پر مجبور

منگل 29-اکتوبر-2024

قابض اسرائیلی حکامنے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں واقع الطور قصبے میں ابو الھویٰ خاندان کے چار حقیقیبھائیوں کو ان کے گھروں کو مسمار کرنے پر مجبور کر دیا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے الطور محلے پر دھاوا بولا اور ابو الھویٰ برادران کو اجازتنامہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر ان کے گھروں کو مسمار کرنے پر مجبور کیا۔

 

فلسطینی دیوارفاصلاور آبادکاری  کی مزاحمتی کمیٹی کے مطابق گذشتہستمبر کے دوران قابض فوج نے القدس گورنری میں 21 فلسطینی تنصیبات کو مسمار کیا گیا جن میں زیادہ تر مکانات شامل ہیں۔

 

کمیشن کے مطابقسات اکتوبر 2023ء  مغربی کنارے اور القدس میںاسرائیلی مسماری کی کارروائیوں سے 868 فلسطینی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں، جن میں 373آباد مکانات، 89 غیر آباد مکانات، اور 241 زرعی تنصیبات اور دیگر شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی