قابض اسرائیلی فوجنے مسلسل 36ویں روز بھی لبنان کے خلاف اپنی خونریز جارحیت جاری رکھتے ہوئے متعددسرحدی دیہاتوں پر مزید فضائی حملے، توپ خانے سے گولہ باری اور زمینی دراندازی کی۔
لبنان کی قومی ایجنسینے اطلاع دی ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر صور میں رامل محلے میں ایک مکان کو نشانہبنانے کے نتیجے میں تین شہری شہید اور دو زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارتصحت نے کہا کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو ملک کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک2672 شہری شہید اور 12468 لبنانی شہری زخمی ہو چکے ہیں۔
لبنان کی وزارتصحت نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کے خلاف جارحیت کے آغاز سے لے کر ابتک 168 طبی عملے کے کارکن شہید اور 275 کو زخمی کیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایاہے کہ کل اتوارکو لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 14 شہری شہید اور39 زخمی ہوئے۔
کل اتوار کو دو اسرائیلی حملوں کے نتیجے میںجنوب میں حارہ صیدا اور برج الشمالی قصبوں پر حملہ ہوا۔ جبکہ برج الشمالی گاؤں پراسرائیلی حملے کی وجہ سے پانچ شہید ہوئے۔
پیر کی صبح قابضفوج کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبے زبقین اور صور شہر اور جمہوریہ کے مشرقمیں وادی بیقا میں واقع شمسطار قصبے پر فضائی حملے کیے۔