جمعه 15/نوامبر/2024

سموٹریچ کا یہودی توسیع پسندی پر اکسانا عالمی قراردادوں کا مذاق ہے

منگل 29-اکتوبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے سیاسی بیورو کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ مجرم اسرائیلی وزیرخزانہ ’بیزلیلسموٹریچ‘ اپنے اشتعال انگیز بیانات کی تجدید کرتے ہوئے آباد کاری کو وسعت دینے،ہماری مقبوضہ زمینوں کے الحاق اور ہماری عوام کو بے گھر کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔ وہ غزہ کیپٹی میں جاری نسل کشی کی جنگ جار رکھنے اور فلسطینی سرزمین کے خلاف فاشسٹ قابضحکومت کی جارحانہ پالیسی کی توسیع پر زوردے کر بین الااقوامین قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

 

الرشق نے ایک بیانمیں مزید کہا کہ یہ "بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے اور اقواممتحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے جو آبادکاری کے جرائم اور نسلکشی کی جنگ کو مسترد کرتے ہیں”۔

 

انہوں نے وضاحتکرتے ہوئے کہا کہ "یہ بیانات ایک بار پھر دنیا کے سامنے اس مجرم قابض ریاست اور ہماری تاریخی سرزمین اور ہمارے عوامکے خلاف اس کے جارحانہ منصوبوں کی حقیقت کو آشکار کرتے ہیں، اور یہ ظاہر کرتے ہیںکہ اس نسل پرستانہ اور فاشسٹ پالیسی سے ملک کی سلامتی اور استحکام کو کس حد تکخطرہ ہے۔

 

انہوں نے زور دیاکہ "تمام ممالک سے ہمارا پرزور مطالبہ ہے کہ وہ  سموٹریچ کے بیانات کو مسترد کریں اور ہماری سرزمین، ہماری قوم اورہمارے مقدسات کے خلاف قابض ریاست کے جرائمکو روکنے کے لیے ہر طرح سے کام کریں۔

 

مختصر لنک:

کاپی