جمعه 15/نوامبر/2024

لبنان کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت میں شہداء کی تعداد 2787 ہو گئی

بدھ 30-اکتوبر-2024

لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ 8 اکتوبر2023ء سے ملک کے خلافجاری اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں کی تعداد 2787 ہوگئی ہے جب کہ 12772 زخمی ہوئےہیں۔

 

وزارت صحت کی طرفسے جاری ایک پریس بیان کہا گیا ہے کہ "گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لبنان پراسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 5 شہری شہید اور 33 زخمی ہوئے”۔

 

گزشتہ 23 ستمبرسےقابض  اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی انتباہاتکو نظر انداز کرتے ہوئے بے مثال تشدد اور شدت کے فضائی حملوں کے ذریعے لبنان کے بیشترعلاقوں کونشانہ بنانا جاری رکھا ہوا ہے۔

 

دوسری جانب لبنانکی اسلامی مزاحمتی تنظیم  حزب اللہ روزانہمیزائلوں، ڈرونز، اور توپ خانے کےذریعے قابض صہیونی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی