جمعه 15/نوامبر/2024

صورتحال خوفناک ہے، ہمارے پاس ڈاکٹر نہیں ہیں:سربراہ العودہ ہسپتال

ہفتہ 2-نومبر-2024

شمالی غزہ کی پٹی میں العودہ ہسپتال کے ڈائریکٹر محمد صالحنے خبردار کیا ہے کہ کل اتوار کو ایندھن ختم ہو جائے گا، جس کے بعد ہسپتال میںموجود تمام زخمی اور بیماریوں کی زندگی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

 

انہوں نے شمالی گورنری میں صحت کی "خوفناک” صورتحال کو مزید ابتر ہونے سے بچانے لیے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے فوری مداخلتکی اپیل کی۔

 

خیال رہے کہ شمالی اسرائیل کی طرف سے 29 دنوں سے نسل کشیجنگ جاری ہے۔

 

ڈاکٹرصالحہ نے آج ہفتہ کے روز اخباری بیانات میں کہا کہ وہانتہائی محدود صلاحیتوں اور ایک ڈاکٹر کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ العودہ ہسپتال اسوقت شمالی غزہ میں واحد طبی مرکزہے جس میں جنرل سرجری کا شعبہ شامل ہے مگر ہمارےپاس سرجری کا ڈاکٹر نہیں ہے۔ اس کے علاوہ دماغ، اعصاب، خون کی نالیوں، آنکھوں اورہڈیوں میں فوری جراحی کی ضرورت کے لیے ڈاکٹرز کی موجودگی ناگزیر ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ہسپتال کو ملنے والے 70 فیصد سے زیادہزخموں کو فوری جراحی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے ہسپتال اور شمال میں دیگر طبیسہولیات کی غیر معمولی بگڑتی ہوئی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے گورنری کی صورتحال کو "خوفناک” قرار دیا۔انکا کہنا تھا کہ شمالی غزہ میں طبی عملے، فوری طبی سامان اور ضروری ادویات کیفراہمی پر زور دیا۔

مختصر لنک:

کاپی