غزہ کی پٹی کےشمالی علاقے میں قائم کمال عدوال ہسپتال کے ڈائریکٹر حسام ابو صفیہ نے بتایا ہے کہاتوار کی شام قابض اسرائیلی فوج نے ہسپتال کی رہائشی منزل کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں چھ بچےشدید زخمی ہو گئے۔
ابو صفیہ نےایکپریس بیان میں وضاحت کی کہ بمباری سے بچوں کی نرسری، ہسپتال کے صحن اور پانی کے ٹینکبھی متاثر ہوئے، جس نے صورتحال کو مزید خطرناک اور مشکل بنا دیا۔
"ابو صفیہ”نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی بمباری عالمی ادارہ صحت کے وفد کے انخلاء اور بعض زخمیوںکے انخلاء کے بعد ہوئی۔
ابو صفیہ نےہسپتال کے اندر پھنسے ہوئے بیماروں اور زخمیوں کو بچانے کے لیے ایک ہنگامی اپیلبھی کی۔
فلسطینی وزارت صحت نے طبی اور جراحی کے وفود فوری طورپر شمالی غزہ بھیجنے کی اپیل کی۔ اس نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں، خاص طور پر کمالعدوان اسپتال میں زخمیوں اور بیماروں کی زندگیاں بچانے میں عالمی برادری سے مدد کیدرخواست کی۔