قابض اسرائیلی فوجنے مسلسل 44ویں روز بھی لبنان پر اپنی خونریز جنگ جاری رکھتے ہوئے ملک کے مختلفعلاقوں پر درجنوں فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی۔ دوسری جانب حزب اللہکے مجاھدین بھی قابض دشمن کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے دشمن کی زمینی جارحیت کامقابلہ کررہے ہیں۔
لبنان کی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اکتوبر 2023ء کو لبنان کے خلاف اسرائیلی فوجی جارحیتکے آغاز سے اب تک شہداء کل تعداد تقریباً 3002 ہوگئی ہے جب کہ 13492 زخمی ہوئےہیں۔
وزارت صحت نےاعلان کیا کہ گذشتہ لبنانی قصبوں پر اسرائیلی حملوں میں 16 لبنانی شہید اور 90 دیگرزخمی ہوئے۔
اتوار کی شاملبنان کے جنوب میں البازوریہ قصبے میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر پر قابضفوج کی بمباری سے تین شہری شہید ہوگئے۔
فوجی طیاروں نےمغربی بقاع کے قصبے سوہمور میں ایک مکان پر حملہ کر کے اسے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔تاہمکسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
قابض طیاروں نےضلع نبطیہ کے قصبوں انصار اور عبا کے درمیانی علاقے پر بمباری کی، جب کہ توپ خانے سےبرج الملوک اور خیام قصبے کے مضافات میں کئی گولے برسائے۔