قابض اسرائیلی فوجنے اعتراف کیا ہے کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان میں لڑائیوں میں پانچ فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔
قابض فوج کی ویبسائٹ نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ “گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 فوجی زخمی ہوئے جنمیں سے 8 لبنان اور 2 غزہ کی پٹی میں لڑائی میں زخمی ہوئے جب کہ گزشتہ روز دونوںمحاذوں کی لڑائیوں میں 21 فوجی زخمی ہوئے”۔
ویب سائٹ کے مطابقسات اکتوبر 2023ء کو غزہ پر نسل کشی کی جنگ کے آغاز کے بعد سے غزہ، مغربی کنارےاور لبنان میں زخمی اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 5292 تک پہنچ گئی ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابقزخمیوں کی تعداد میں 2402 فوجی بھی شامل ہیں جو غزہ میں زمینی لڑائی میں زخمیہوئے۔
قابض اسرائیلی فوجکے اعداد و شمار کے مطابق جارحیت کے آغاز سے اب تک 780 فوجی مارے جا چکے ہیں جن میں368 غزہ میں گذشتہ 27 اکتوبر سے جاری زمینی لڑائی میں ہلاک ہوئے۔