جمعه 15/نوامبر/2024

مزاحمت نے امریکی الیکشن امریکی انتخابات کا پانسہ پلٹ دیا:ایران

جمعہ 8-نومبر-2024

اسلامی جمہوریہایران نے کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمت نے امریکہ میں صدارتی الیکشن کا دھارا بدل دیا۔

 

 

ایران کےپاسداران انقلاب کے سربراہ حسین سلامی نے کہا کہ امریکی ڈیموکریٹک پارٹی نےاسرائیل کی حمایت کی تو امریکی عوام نے اسے صدارتی الیکشن میں سزا دی۔ اسرائیل کیحمایت کی پاداش میں امریکی عوام نے ڈیموکریٹک کو مسترد کردیا۔

 

انہوں نے جمعہ کواپنے بیانات میں کہا کہ "گذشتہ ایک سال کے دوران امریکہ کی کامیابی عالمی سطحپر اس کی سیاسی شبیہہ کو تباہ کرنے کے سوا کچھ نہیں”۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ امریکی ووٹرز نے ڈیموکریٹس کو ووٹ نہیں دیا کیونکہ انہوں نے فلسطینی علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کی حمایت کیتھی۔

 

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ”صیہونی وجود کے ساتھ تصادم ظاہری طور پر غزہ اور لبنان میں مرکوز ہے، لیکن یہسیاسی طور پر بین الاقوامی ہے میدان تکپھیلا ہوا ہے”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ "ایران کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، چاہے پوری دنیا اس کے خلاف متحدہو جائے”۔

 

ایرانی وزارتخارجہ نے جمعرات کو کہا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت واشنگٹن کےلیے اپنی سابقہ پالیسیوں پر نظرثانی کا ایک موقع ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجماناسماعیل بقائی نے کہا کہ "ہمارے پاس مختلف امریکی انتظامیہ کی سابقہ پالیسیوںاور ہدایات کے ساتھ بہت تلخ تجربات ہیں”۔

مختصر لنک:

کاپی