جمعه 15/نوامبر/2024

غرب اردن میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطینی شہید، کئی گرفتار

ہفتہ 9-نومبر-2024

قابض اسرائیلیفوج کی طرف سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاریہے۔ آج ہفتے کے روز شمالی شہر طوباس میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں ایکفلسطینی نوجوان شہید اور دوسرا زخمی ہو گیا جب کہ گھروں پر چھاپوں کے دوران متعددشہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

 

مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والےنوجوان کی شناخت ادھم زید عزت المصری کے نام سے کی گئی ہے۔ اسکا  تعلق عقبہ قصبے سے تھا۔ قابض فوج نےشہید کا جسد خاکی بھی قبضے میں لے لیا۔

 

ذرائع نے بتایاکہ قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کی صبح کے وقت گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ محصور مکانپر اندھا دھند فائرنگ کی جس کےنتیجے میں ادھم شہید ہوگیا۔

 

قابض فوج کیفائرنگ سے ایک 50 سالہ شہری بھی سینے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوا جسے ہسپتالمنتقل کیا گیا ہے۔ اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی