جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کی پاکستان میں کوئٹہ ٹرین اسٹیشن پر "دہشت گردانہ حملے” کی مذمت

اتوار 10-نومبر-2024

اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ بلوچستان کے شہرکوئٹہ کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے”دہشت گردانہ حملے” اور اس کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکتوں اور زخمیوںکی مذمت کی ہے۔

 

ہفتے کے روز ایک پریسبیان میں حماس نے ان "مجرمانہ کارروائیوں” کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کیحکومت اور عوام کے ساتھ اپنی یکجہتی اور کھڑے ہونے کا اظہار کیا۔

 

انہوں نے کہا کہہم متاثرین کے اہل خانہ اور پاکستانی عوام کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب کرے۔

 

ہفتے روز پاکستانکے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے شہر میں ایک ٹرین اسٹیشن پرہونے والے دھماکے میں 24 افراد شہید ک اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔

 

پولیس آپریشنزکمانڈر محمد بلوچ نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے اندر اس وقت دھماکہ ہوا جب پشاورجانے والی ایکسپریس ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ ہونے والی تھی۔

 

پولیس نے بتایاکہ مرنے والوں میں تقریباً 12 فوجی اور 6 ریلوے ملازمین شامل ہیں۔

 

حکومتی ترجمانشاہد رند نے کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ زخمی مسافروں میں سے کچھکی حالت تشویشناک ہے۔

 

حملے کی ذمہ داریکسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

مختصر لنک:

کاپی