غزہ کے شمال میںجبالیہ میں علوش خاندان کے گھر پر قابضاسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اتوار کی صبح 13 بچوں سمیت 32 شہریشہید ہوگئے۔
مقامی ذرائع نےمرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوج کے طیاروں نے جبالیہ کیمپ کے مکینوں اور بےگھر افراد سمیت 58 افراد کی رہائش گاہ پر ایک کثیر المنزلہ مکان پر بمباری کی اوربغیر کسی پیشگی انتباہ کے اسے تباہ کردیا۔
ذرائع نے مزیدبتایا کہ علاقہ مکینوں نے 32 شہداء کے جسد خاکی نکالے جن میں 13 بچے اور 5 زخمی شاملہیں۔ باقی کی تلاش ابھی بھی ملبے تلے جاری ہے۔
ہسپتال کے صحن میںمتعدد شہداء کی لاشوں کے پاس کھڑے ایک خاندان کے رشتہ دار نے کہا کہ شہید ہونےوالوں میں زیادہ تر بچے تھے، جن میں وہ لوگ بھی شامل تھے جو جبالیہ کیمپ سے بے گھرہو کر آئے تھے۔
شمالی غزہ میں مسلسل37 ویں روز اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔ جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور خاص طور پر بیتلاہیہ پر وحشیانہ بمباری کی جا رہی ہےجس میں آئے روز بے گناہ شہری شہید ہو رہےہیں۔
شمالی غزہ میں شہری دفاع اور طبی عملے پر پابندی کو 19 روز گذر چکے ہیں۔ قابض صہیونیدرندہ صفت فوجی شمالی غزہ کی آبادی کی نسل کشی کررہے ہیں۔