چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا امریکہ سے 650 ملین ڈالر کا جدید اسلحہ خریدنے کا معاہدہ

اتوار 2-ستمبر-2007

  اسرائیل نے امریکہ سے فضائی اور بحری افواج کے لیے جدید اسلحہ کی خریداری کا ایک نیا معاہدہ کیا ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق معاہدے کے تحت 650 ملین ڈالر سامان حرب وضرب شامل ہے- اخبار نے امریکی وزارت دفاع پینٹاگان کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے امریکہ سے فضاء سے فضاء میں درمیانے فاصلے تک مارکرنے والے ’’سائیڈو اینڈر‘‘ ماڈل کے 200 میزائل، کم فاصلے تک مار کرنے والے 500 میزائل خریدنے کی درخواست کی تھی- اس کے علاوہ بحریہ کے لیے 30 میزائل خریدنے کا مطالبہ کیا تھا-تل ابیب کی درخواست پر واشنگٹن نے مذکورہ لے کی فراہمی کی یقین دہانی کرادی ہے- ان میزائلوں کی خریداری پر 334 ملین ڈالر لاگت آئے گی- اس کے علاوہ 308 ملین ڈالر کا ہوائی جہازوں کے لیے 90 ملین بیرل ایندھن بھی معاہدے کا حصہ ہے

مختصر لنک:

کاپی