غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس ) کے ترجمان سامی ابو زہری نے کہاہے کہ فتح سے تعلق رکھنے والے لیڈروں اور کارکنوں کو جگہ جگہ حفاظت کے لئے یہ کہہ کر متعین کیاگیاہے کہ رام اللہ میں جمعتہ المبارک کے روز ایک خوفناک سازش روپزیر ہے- انہوں نے کہاکہ ایسے اقدامات فلسطینیوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عالمی ذرائع ابلاغ کو حماس کے خلاف اکسانے کے لئے کئے جا رہے ہیں-
ابو زہری نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ صحافیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہاہے اس کے بارے میں اپنی رپورٹس شائع کریں- ایگزیکٹو فورس کے ہاتھوں ایک فرانسیسی صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی خبر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ خبربے بنیاد ہے- انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو فورس صرف ڈنڈوں کے ذریعے مظاہرین کو منتشر کرتی ہے، مظاہرین نے جب فلسطینی قانون ساز کونسل اور مرکز پاسپورٹ پر آواز بم گرائے تو ایگزیکٹو فورس حرکت میں ئی جس سے فرانسیسی صحافی بھی زخم ہوا –
انہوں نے کہاکہ فتح کی جانب سے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے فورس کی تعیناتی اور قوت کا اظہار غزہ میں قائم امن و امان کو ختم کرنے کے لئے ہے- فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن صلاح البرداویل نے فتح پر الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور ان کے شریک فلسطینی غزہ میں امن و امان تباہ کرنے چاہتے ہیں –