چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کا راستہ روکنے کے لیے طریقہ انتخابات میں تبدیلی

پیر 3-ستمبر-2007

  فلسطینی صدر محمود عباس نے اسلامی تحریک مزاحمت کو انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے نیا صدارتی آرڈیننس جاری کیا ہے- صدارتی آرڈیننس کے ذریعے انتخابات کے حوالے سے آئین میں ترمیم کی گئی ہے- آئین میں ترمیم کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے پر ضروری ہوگا کہ وہ پی ایل او کو فلسطینی عوام کی واحد نمائندہ تنظیم قرار دے اورترمیم شدہ فلسطینی چارٹر کی پابندی کرے جبکہ انتخابات حلقہ جات کی بجائے متناسب نمائندگی کی بنیاد پر ہوں گے- پوری فلسطینی اراضی ایک ہی انتخابی حلقہ تصور کی جائے گی- واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات حلقہ جات کی بنیاد پر منعقد کیے گئے تھے اور حماس نے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی-نئے صدارتی آرڈیننس کے مطابق صدر محمود عباس اپنی مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے نوے دن کے اندر اندر صدارتی یا پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کا حکم جاری کریں گے اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں گے-

مختصر لنک:

کاپی