غرب اردن میں فتح پارٹی کے اہم راہنماء نے سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایرئیل شیرون کی صحت یابی کی دعا کی- تفصیلات کے مطابق الفتح کے زیر کنٹرول ٹیلی ویژن پروگرام میں شامل ابو محمد نے انتہائی رقت کے انداز میں سابق اسرائیلی وزیر اعظم کو صحت کاملہ عاجلہ کے لیے دعا کی- انہوں نے کہا کہ شیرون کے مرض کی اصل وجہ حماس کے خلاف کارروائی میں ناکامی کا دکھ ہے- انہوں نے حماس کو کمزور کرنا چاہا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے اور دماغ پر بوجھ بن جانے کے باعث بیمار ہوگئے- فتح راہنماء کے شیرون کے حق میں دعا کو پوری فلسطینی عوام نے دیکھا-
