غرب اردن کے شمال شہر نابلس میں قائم اسرائیلی فوجی عدالت ’’سالم‘‘ نے دو فلسطینی قیدیوں کی مدت قید میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے- قیدیوں کے وکیل محمد حلبی نے بتایا کہ سالم فوجی عدالت نے اسیر عبد السلام شبارو کو بیس سال جبکہ لوئی برکات کو پانچ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے- حلبی نے بتایا کہ نابلس سے تعلق رکھنے والے بعض دیگر قیدیوں کی مدت اسیری میں بھی اضافے کے بارے میں غور کیا جارہا ہے- اسرائیلی عدالت میں قید میں توسیع کے لیے جن اسیروں کے نام شامل ہیں ان میں صالح ابو زنظ، جواد سعید، طلال مصطفی، علام جودت، غسان زید، محمد بدیع قرعانی، سلیمان عبد الکریم، محمد حامد سعید، محمد حسن تسبی، عمر عرفات، محمد عمر فالم، عبد الرحمان ابو صالح، احمد عزیر صالح اور شمس الدین محمد شامل ہیں-
