چهارشنبه 30/آوریل/2025

انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی کا صدارتی آرڈیننس غیر آئینی ہے: فلسطینی سپیکر

پیر 3-ستمبر-2007

فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے قائم مقام سپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے نئے فلسطینی صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے- انہوں نے کہا کہ محمود عباس کی جانب سے پارلیمنٹ کے طریقہ انتخابات میں تبدیلی غیر آئینی ہے- صدارتی آرڈیننس آئین کے خلاف انقلاب ہے- واضح رہے کہ محمود عباس نے قانون ساز اسمبلی کے طریقہ انتخابات میں تبدیلی کرتے ہوئے آئندہ انتخابات متناسب نمائندگی کی بنیاد پر کرانے کا آرڈیننس جاری کیا ہے – گزشتہ انتخابات حلقہ جات کی بنیاد پر منعقد کیے گئے اور ان انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے دو تہائی اکثریت حاصل کی تھی- محمود عباس نے حماس کی حکومت کو دو ماہ قبل تحلیل کردیا تھا-

ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ نئے صدارتی آرڈیننس کے متعلق قانونی لحاظ سے پارلیمنٹ کا مؤقف اور صدارتی آرڈیننس کے منفی اثرات کی تفصیل کل پریس کانفرنس میں واضح کی جائے گی-

مختصر لنک:

کاپی