غزہ کی پٹی میں نگران حکومت نے انقلابی ٹولے کے شر پسندوں کو گرفتار کرنے کا انکشاف کیا ہے – شرپسند عناصر نے غزہ کی پٹی میں امن وامان کی صورت حال پیدا کرنے اور بد امنی پھیلانے کی سازشیں تیار کرلیں تھیں – وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق غزہ کی پٹی میں محمد دحلان کے انقلابی ٹولے کی بقایاجات موجود ہیں جو علاقے کو آگ و خون سے نہلانے کی سازشوں میں مصروف تھے- تخریب کاروں نے مختلف گھروں،گاڑیوں، دکانوں اور بازاروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی سازش تیار کی تھی – دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں تخریبی کارروائیوں کے لئے ہدایات محمد دحلان کے انقلابی ٹولے سے ملتی ہیں – تخریب کار حماس کے رہنمائوں اور کارکنان کو قتل کرنے کی سازش بھی تیار کررہے تھے –
واضح رہے کہ انقلابی ٹولہ فلسطینی صدر محمود عباس کا وفادار ہے – فلسطینی وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں امن وامان کی صورت حال کو بگاڑنے، تخریبی کارروائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا-