چهارشنبه 30/آوریل/2025

اردن کے لیے اسرائیلی برآمدات ستر فیصد سے تجاوز کرگئیں

منگل 4-ستمبر-2007

  اسرائیلی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کی اردن کے ساتھ تجارت سابقہ ادوار میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے- رابطہ کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران اردن میں اسرائیلی برآمدات ستر فیصد سے تجاوز کرچکی ہیں-

دوسری جانب اسرائیلی محکمہ برآمدات و درآمدات یحئیل اسیا نے کہا کہ جولائی 2006ء سے رواں سال جولائی تک اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایک سو چودہ ملین ڈالر کی تجارت کی- اردن کے علاوہ مصر کے ساتھ بھی اسرائیل تجارت میں اضافہ ہوا- انہوں نے بتایا کہ مصر کے ساتھ اسرائیلی تجارت میں پانچ فیصد اضافہ ہوا- اس طرح اسرائیل نے ایک سال میں 66 ملین ڈالر کی تجارت کی اور اپنی مصنوعات مصری مارکیٹ تک پہنچائیں- یحئیل اسیا نے توقع ظاہر کی کہ مصر کے ساتھ رواں سال اسرائیلی تجارت میں دس فیصد اضافہ ہوگا-

مختصر لنک:

کاپی