چهارشنبه 30/آوریل/2025

کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیں گے: القسام یریگیڈ

منگل 4-ستمبر-2007

  اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ ’’القسام بریگیڈ‘‘ نے غزہ پر اسرائیلی فوج کشی کی دھمکی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجاہدین کسی بھی اسرائیلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں- ان خیالات کا اظہار بریگیڈ کے سربراہ ابو عبیدہ نے غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ غزہ پر فوج کشی کا ارادہ اسرائیل اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے بنارہا ہے- اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے باوجود غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی نہ تو حکومت ختم کی جاسکی اور نہ ہی مزاحمت کی روک تھام کی جاسکی- القسام راہنماء نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کو دوسرا لبنان قرار دینے سے اس کی بوکھلاہٹ واضح ہو رہی ہے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے- اولمرٹ حکومت کی داخلی ناکامیاں انہیں جارحیت پر لے آئی ہیں- ملک کے انتشار کے باعث اسرائیل اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اس طرح کی حرکتیں کرتا ہے- اسرائیل پوری کوشش اور جارحیت کے باوجود حماس کے ہاں جنگی قیدی ’’جلعاد شالیط‘‘ کی رہائی بھی نہ کراسکا- ابو عبیدہ نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے غزہ پر کسی حملے کی حماقت کی تو اس کو منہ کی کھانی پڑے گی-

مختصر لنک:

کاپی