چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد کی ایران سے فوجی ماہرین بلانے کی تردید

جمعرات 6-ستمبر-2007

  فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی میں مجاہدین کی عسکری تربیت کے لیے ایران سے ماہرین بلانے کی خبروں کی تردید کی ہے- اسلامی جہاد کے اعلی ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ذرائع کی خبر بے بنیاد ہے- واضح رہے کہ اسرائیلی ویب سائٹ ’’دیبکا فائل‘‘ نے خبر جاری کی تھی کہ اسلامی جہاد کے راہنماء ڈاکٹر عمر الھندی نے اپنے ارکان کی عسکری تربیت کے لیے ایران اور حزب اللہ کے فوجی ماہر بلائے ہیں- ماہرین اسلامی جہاد کو میزائل اپ ڈیٹ کرنے اور میزائل چلانے کے حوالے سے تربیت دیں گے-

اسلامی جہاد کے ذمہ دار نے کہا کہ اسرائیلی افواہیں قائدین کو نشانہ بنانے کی مہم کا حصہ ہیں- انہوں نے کہا کہ دشمن تحریک کے خاتمے کی مسلسل سازشیں کررہا ہے- وہ فلسطینی عوام کے اندر سے جذبہ جہاد مٹانا چاہتا ہے- اسلامی جہاد مزاحمت جاری رکھے گا- حقوق کی واپسی کا واحد حل مزاحمت ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جہاد اور اس کے عسکری ونگ سرایا القدس کو جنگی ذرائع اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے-

مختصر لنک:

کاپی