چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی معاشی ناکہ بندی خطے میں انسانی بحران پیدا کرسکتی ہے: اقوام متحدہ

جمعرات 6-ستمبر-2007

  فلسطین میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے ’’اونروا ‘‘ (یونائیٹڈ نیشن ریلیف اینڈ ورکس) کے ڈائریکٹر جان کینگ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین میں غزہ کی صورتحال دن بدن بگڑتی جارہی ہے- غزہ کے دورے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پورے خطے میں بالخصوص فلسطین میں کسی بھی بڑے انسانی سانحے کا باعث بن سکتی ہے- انہوں نے کہا کہ غزہ کی طویل معاشی ناکہ بندی کے فلسطینی معاشرے پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں-

جان کینگ نے غزہ میں اقوام متحدہ کے تحت سکول کھولنے کا بھی اعلان کیاتاکہ بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جاسکے- انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی کوششوں کے باوجود انہیں اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث کئی منصوبوں میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی-

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے انکشاف کیا کہ فلسطینی تعلیمی اداروں میں ریاضی اور عربی زبان میں بچوں کی اکثریت کمزور ہے- حالیہ امتحانات میں چوتھی جماعت تک اسی فیصد بچے ریاضی میں فیل ہوئے ہیں- انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں غزہ میں پندرہ سو نئے اساتذہ تعینات کررہے ہیں تاکہ اس کمی کو پورا کیا جاسکے-

مختصر لنک:

کاپی