چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطین کے فیصلہ کن حل کے لئے محمود عباس اولمرٹ کی ملاقات ہوگی

منگل 11-ستمبر-2007

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ سے مذاکرات کا ایک اور دور ہوگا تاکہ ان اصولوں کا اعلان کیاجاسکے جن کی بناء پر فلسطینی ریاست کی حتمی حیثیت کا تعین ہوسکے- عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی حکومت اپنی اس شرط پر اصرار کررہی ہے کہ مذاکرات سے قبل اس کی یقین دہانی کرائی جائے کہ حماس کا بائیکاٹ جاری رہے گا-
اولمرٹ نے دورے پر آئے ہوئے اٹلی کے وزیر خارجہ ماسمو ڈی  لیما کو بتایاکہ روم کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی قومی حکومت کے بارے میں بیان پر اسرائیلی حکومت کو اعتراض ہے- اسرائیل کے وزیر خارجہ نے ایک منصوبہ تیار کیا ہے کہ جس سے غزہ کی حکومت پر دباؤ بڑھا دیا جائے گا-
اسرائیلی وزیرخارجہ اس کے حق میں ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے بارے میں نرم گوشہ رکھنے والی حکومت غزہ کی پاور پر مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کا کردار ادا کرسکے- اسرائیلی حکومت اپنے وقت کا زیادہ حصہ اس کا میں خرچ کررہی ہے کہ غزہ کی پٹی میں حماس کی حکومت کو کس طرح کمزور کیا جائے-

مختصر لنک:

کاپی