پنج شنبه 01/می/2025

فتح میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے حماس کو بدنام کررہی ہے: حماس

جمعرات 13-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے فتح پر میڈیا پروپیگنڈے کے ذریعے بدنام کرنے کا الزام عائد کیا ہے- حماس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں سیکورٹی حکام کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے، جس میں سیکورٹی اہلکاروں نے غرب اردن مسجد ناطور میں حماس کا اسلحہ ڈپو قبضے میں لینے کا دعوی کیا تھا-
بیان کے مطابق صدر عباس کو جوابدہ عباس ملیشیا اور خفیہ ادارے حماس کو بدنام کرنے کے لیے اس طرح کی افواہیں اچھالتے ہیں- بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی خفیہ اداروں کے اہلکار حماس کو غرب اردن میں کمزور کرنے اور اس سے ہمدردی رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے اس طرح کی سازشیں کررہے ہیں- غرب اردن میں ایسی کوئی مسجد یا گھر موجود نہیں جہاں حماس نے اسلحہ ڈپو قائم کر رکھے ہوں- اس طرح کی خبر میں خود فتح کی ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے-
بیان میں سیکورٹی اہلکاروں کی جانب سے مساجد کی بے حرمتی اور بے گناہ شہریوں پر تشدد پر صدر عباس اور اس کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا- بیان کے مطابق صدر عباس اور سلام فیاض غرب اردن میں من مانی کرنا چاہتے ہیں اور اسرائیل کی مدد اور حمایت حاصل کرنے کے لیے مدارس، مساجد اور دیگر خیراتی اداروں پر شب خون مار رہے ہیں- بیان کے مطابق غرب اردن میں حماس سے تعلق رکھنے والے وزراء اراکین قانون ساز کونسل اور فلسطینی بلدیہ کے نمائندوں کی گرفتاریاں اور ان پر وحشیانہ تشدد جیسے اقدامات صدر عباس کی اپنے شہریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی ہے جسے کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جاسکتا-

مختصر لنک:

کاپی