پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا اور اسرائیلی فوج کا حماس کے خلاف مشترکہ آپریشن

جمعہ 14-ستمبر-2007

فلسطینی صدر کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسز نے اسرائیلی فوج کے تعاون سے غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف  آپریشن میں متعدد شہری گرفتار کر لیے- عینی شاہدین کے مطابق غرب اردن کے شمال میں واقع’’ رنتیس‘‘ گائوں میں اسرائیلی فوج اور عباس ملیشیاکے کئی دستو نے رات گئے علاقے کی ناکہ بند ی کر کے گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کیا- اس دوران قابض فوج اور عباس ملیشیا نے شہریوں خصوصا بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا- گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارا پیٹا گیا اور حماس سے تعلق کے بارے میں دریافت کیا گیا -تلاشی کی اس کارروئی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا-  آپریشن میں سولہ جیپوں اور بکتر بندگاڑیوں نے حصہ لیا-ایک اندازے کے مطابق گرفتار شدگان کی تعداد ایک درجن کے لگ بھگ ہے- گرفتارشدگان میں سے پانچ افراد کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا جبکہ نصف درجن شہریوں کو فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں بند کردیا گیاہے-

مختصر لنک:

کاپی