رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے عباس ملیشیا اور فتح کے عسکریت پسندوں نے مساجد میں گھس کر حماس کے راہنمائوں کو گرفتار کیا- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حماس کے حمائیتیوں کو رام اللہ نابلس اور جنین سے گرفتار کیا گیا- گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کے دوران عباس ملیشیا نے چار مساجد کی بے حرمتی کی اور حتی کہ مساجد کے اندر خواتین کی جگہوں پر بھی حملے کیے-
فلسطینی خفیہ ایجنسی نے دعوی کیا تھا کہ مبجد النور سے بڑے پیمانے پر آتش گیر اسلحہ پکڑا ہے مگر حماس نے اس خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دی ہے- فلسطینی سیکورٹی کی طرف سے مساجد کی بے حرمتی کہ عوام میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے اور عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طور پر بند کیا جائے- فلسطینی آئینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ جیل سے درجنوں افراد رہا کردیے جو امن و امان کو خراب کررہے تھے اور گرفتار کیے گئے تھے یہ رہائی مقدس رمضان المبارک کی وجہ سے عمل میں لائی گئی-
