پنج شنبه 01/می/2025

عباس ملیشیا کا اساتذہ کے خلاف کریک ڈاؤن،سکول نذر آتش: چھ گرفتار

منگل 18-ستمبر-2007

غرب اردن میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سکیورٹی فورسزکا اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری ہے- تفصیلات کے مطابق عباس ملیشیا نے تازہ کارروائی میں حماس سے تعلق کے الزام میں چھ اساتذہ کو گرفتار کر لیا ہے- عباس ملیشیانے نابلس میں ایک مسجد کی بے حرمتی کرتے ہوئے مسجد کے قالین اٹھا کے باہر پھینک دیے، جبکہ مسجد سے ملحقہ مدرسہ کے دو اساتذہ کو زدو کوب کرنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا- ایک اور چھاپہ مارکارروائی میں شمالی نابلس میں طلوزہ اور عصیرہ کے علاقوں سے بھی چار اساتذہ کو ان کے گھروں سے اغواء کر لیا گیا-
مقامی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے کارروائی شام سات بجے کے بعد شروع کی جب فلسطینی شہری نماز تراویح کی تیاریاں کررہے تھے- اسی طرح کی ایک کارروائی میں عباس ملیشیا نے ایک کارمیں سوار تین اساتذہ کو روک کر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور کچھ دیر تک انہیں گرفتار رکھنے کے بعد رہا کر دیا-نابلس میں ایک کارروائی کے دوران سکیورٹی اہلکار جوتوں سمیت مسجد ام سلمہ میں گھس گئے اور متعدد نمازیوں کو مارا پیٹا اور ان سے حما س سے تعلق کے بارے میں استفسار کیا گیا- نمازیوں کو تشد کا نشانہ بنانے کے بعد عباس ملیشیانے حماس کے زیر انتظام ایک سکول کی عمارت کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا-

مختصر لنک:

کاپی