جمعه 02/می/2025

لبنان جنگ میں نفسیاتی مریض ہونے والے فوجیوں کا ہالینڈ میں علاج

منگل 18-ستمبر-2007

گزشتہ برس کی اسرائیل لبنان جنگ میں اسرائیلی فوج کی شکست کے بعد فوج کی ایک بڑی تعداد نفسیاتی امراض کا شکار ہوگئی ہے-اسرائیلی کثیر الاشاعتی روزنامے’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق لبنان جنگ میں ذہنی اور نفسیاتی امراض کا شکار ہونے والے فوجیوں کا ہالینڈ میں علاج کیا جا رہا ہے- رپورٹ کے مطابق ہالینڈ بھیجے گئے نفسیاتی امراض میں مبتلا فوجیوں کی تعداد تیس ہے، جبکہ مزید فوجیوں کے بھیجے جانے کے بھی امکانات ہیں- رپورٹ میں اسرائیلی محکمہ صحت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں شدید نفسیاتی تناؤ کا شکار شہریوں کے علاج معالجے کے لیے مناسب ادویات موجود نہیں یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نفسیاتی امراض کے علاج کے لیے امریکہ اور یورپ سے مدد لے رہا ہے- رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ لبنان جنگ میں شکست کے بعد فوج میں کسی دوسرے معرکے اور میدان جنگ میں اترنے کے حوالے سے بد دلی پائی جا رہی ہے-حزب اللہ سے شکست کے بعد فوج کی سوچ میں بھی تبدیلی  رہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی