جمعه 02/می/2025

فیاض حکومت نے حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کا الاؤنس روک دیا

منگل 18-ستمبر-2007

اسرائیلی جیلوں میں قید حماس کے قیدیوں نے شکایت کی ہے کہ سلام فیاض کی حکومت کی وزارت اسیران و سابق اسیران نے جیل کی کیفے ٹیریا سے کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لئے قیدیوں کو رقم فراہم کی ہے، لیکن حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو یہ رقم نہیں دی گئی جبکہ ان کی تعداد کافی زیادہ ہے-
مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان میں کہا گیاہے کہ ان اقدامات سے رام اللہ حکومت کی پوزیشن واضح ہوجاتی ہے جس نے حقائق اور انصاف کو دور رکھ دیا ہے اور فلسطینی قیدیوں کو بھی ان کے حقوق نہیں دیئے-
علاوہ ازیں حماس سے تعلق رکھنے والے قیدیوں نے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران قومی سطح پر سنجیدہ ڈائیلاگ شروع کیا جائے جس کی بنیاد قومی مفاہمت کا معاہدہ ہو- قیدیوں نے فلسطینی عوام، عرب ممالک اور عالم اسلام سے اپیل کی ہے کہ فلسطینیوں کی قومی یکجہتی کی بحالی کے لئے اپنا کردار اداکریں تاکہ فلسطینیوں کا خون بہنا بند ہو، انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو مفاہمت کے لئے تیار کیا جائے-

مختصر لنک:

کاپی