امریکہ اور فرانس لیبیا کے صدر معمر کرنل قذافی اور اسرائیلی وزیر خارجہ تسیفی لیفنی کے درمیان ملاقات کرانے کی کوشش کررہے ہیں- یہ ملاقات نیویارک میں اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ہوگی- سفارتی ذرائع کے مطابق کرنل قذافی نے حال ہی میں طرابلس میں اسرائیلی وفد اور یہودی مذہبی پیشواؤں سے ملاقات کی ہے- اسرائیلی وفد غیر اعلانیہ طور پر لیبیا آیا تھا-
کرنل قذافی اور تسیفی لیفنی کے درمیان متوقع ملاقات کے بعد اسرائیل اور لیبیا کے درمیان تعلقات قائم ہونے کی ابتداء ہوسکتی ہے- بالخصوص لیبیا کے صدر نے امریکی خفیہ ادارے کو آزادی کی تحریکوں کے حوالے سے کافی معلومات دی ہیں اور لیبیا کی سرزمین پر واشنگٹن کو بڑے فوجی اڈے کے قیام کی بھی اجازت دی ہے-
