پنج شنبه 01/می/2025

حماس حکومت میں پھوٹ ڈالنے کی سازش طشت ازبام

جمعہ 21-ستمبر-2007

غرب اردن میں قائم فتح کی غیر آئینی حکومت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی حکومت میں پھوٹ ڈالنے کے لیے غزہ کی مختلف سرکردہ شخصیات سے خفیہ روابط کا انکشاف کیاگیا ہے-مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سلام فیاض نے حماس حکومت میں شامل مختلف اراکین قانون ساز کونسل کوحماس حکومت سے الگ ہونے پر وزارتوں کی پیشکش کی ہے- رپورٹ کے مطابق سلام فیاض نے غزہ میں رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر صلاح عبدالشافی سے بھی رابطہ کیا اور انہیں حماس حکومت سے الگ ہونے کی صورت میں وزارت کی پیش کش کی، ڈاکٹر عبدالشافی نے سلام فیاض کی پیشکش فوری طور پر مسترد کردی-
رپورٹ کے مطابق سلام فیاض انتطامیہ نے بعض دیگر کمزور شخصیات سے بھی روابط قائم کیے ہیں تاہم ابھی تک ان کی جانب سے کسی قسم کے تعاون کی تائید یا تردید سامنے نہیں  آئی-غزہ سے تعلق رکھنے والے حکومت سے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ بھی رابطے کیے جارہے ہیں-سلام فیاض انتظامیہ کا بنیادی ہدف غزہ کی کمزور اراکین اسمبلی ہیں- سلام فیاض انہیں خرید کر حماس کے خلاف سازش کی مرتکب ہورہی ہے-

مختصر لنک:

کاپی