پنج شنبه 01/می/2025

دنیا بھر میں اسرائیلی سفارت خانو ں پر سکیورٹی ہائی الرٹ

ہفتہ 22-ستمبر-2007

اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانوں کی سکیورٹی سخت کر دی ہے- عبرانی اخبار ’’معاریف‘‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے یہ اقدام شام پر حالیہ فضائی حملے کے بعد کسی بھی قسم کی جوابی کارروائی سے بچنے کے لیے کیا ہے-رپورٹ کے مطابق اسرائیلی خفیہ اداروں نے دنیا بھر میں اسرائیلی تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے- خفیہ اداروں کی جانب سے جاری کردہ خبروں کے مطابق شام فضائی حملے کا بدلہ لینے کے لیے اسرائیلی تنصیبات، سفارت خانوں اور دیگر اہم مقامات پرکو نشانہ بنا سکتا ہے-
واضح رہے کہ اسرائیل نے دو ہفتے قبل شامی حددود میں داخل ہو کر اس کی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا تھا،جس کے بعد شام نے حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے-اسرائیل کا کہنا ہے شام ایٹمی اور کیمیائی اسلحہ کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور تباہ کی جانے والی تنصیبات میں ایٹمی ہتھیار موجود تھے-

مختصر لنک:

کاپی