جمعه 02/می/2025

حماس فتح سے مذاکرات کے لیے تیار ہے: عزت الرشق

اتوار 23-ستمبر-2007

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے اہم راہنماء اور سیاسی شعبے کے رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت کی جانب سے غزہ کی پٹی کو دشمن علاقہ قرار دینے سے فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی سازشیں ناکام ہوں گی-
عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ مغربی کنارے کو غزہ کی پٹی سے الگ کردیا جائے اور فلسطینیوں کے داخلی انتشار کو مزید گہرا کردیا جائے- انہوں نے کہا کہ اسرائیل عرصہ دراز سے اس کوشش میں ہے کہ فلسطینیوں کو تنہا تنہا کر کے مارا جائے- انہوں نے کہا کہ 1948ء سے اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف کارروائیاں کررہا ہے اور فلسطینیوں کے لیے ہر کوئی نئی بات نہیں- انہوں نے حماس کی جانب سے فتح سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھے حماس کے ساتھ بیٹھے اور فلسطینی قوم کے حق میں بہترین فیصلے کرنے پر اتفاق کریں-
عزت الرشق نے کہا کہ امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف دشمنی پر مبنی رویہ اختیار کررکھا ہے اور اسرائیل کو فوجی امداد فراہم کرررہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو قتل کرسکے اس کے باوجود فلسطینی صرف اسرائیل کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں-

مختصر لنک:

کاپی