جمعه 02/می/2025

حماس کے مغوی ارکان کے اہل خانہ پر عباس ملیشیا کا تشدد، حماس کی مذمت

اتوار 23-ستمبر-2007

فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکورٹی فورسز نے غرب اردن میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے گرفتار اراکین کے اہل خانہ پر بدترین تشدد کیا ہے- تفصیلات کے مطابق گرفتار افراد کے اہل خانہ سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے-
عباس ملیشیا نے خواتین مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا- مظاہرہ پھر بھی جاری رہا تو آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئیں- گرفتار شدگان کے اہل خانہ اور خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا- دوسری جانب حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابوزھری نے عباس ملیشیا کے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور تشدد پر صدر عباس، سلام فیاض اور ان کی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے نہایت بزدلانہ حرکت قرار دیا- غزہ میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ عباس ملیشیا کی جانب سے خواتین مظاہرین پر تشدد اپنے عوام کے خلاف اس کی دشمنانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے- ڈاکٹر زھری نے کہا کہ تشدد اور لاٹھی چارج کی سیاست سے فلسطین سے حماس کی حمایت پہلے بھی ختم نہیں کی جاسکتی اور آئندہ بھی ایسی کوئی بھی پالیسی کامیاب نہیں ہوگی- ترجمان نے صدر عباس سے بے گناہ خواتین پر تشدد کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا- کارروائی میں صحافیوں کو بھی تشدد کا نشاناہ بنایا گیا، ان کے کیمرے چھین کر توڑ دیے گئے-

مختصر لنک:

کاپی