جمعه 02/می/2025

محمود عباس کی لاپرواہی سے حماس اور اسلامی جہاد غلبہ حاصل کرسکتی ہیں: اولمرٹ

اتوار 23-ستمبر-2007

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی لاپرواہی اور مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے حماس اور اسلامی جہاد جیسی تشدد تنظیمیں فلسطین کے دیگر علاقوں پر بھی غلبہ حاصل کرسکتی ہیں- دارالحکومت تل ابیب میں پارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر عباس کو اسرائیل کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے اور مزید اعتماد سازی کے لیے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور اسلامی جہاد جیسی تنظیموں کے خلاف ٹھوس کارروائی کریں اور انہیں فلسطین کے کسی دوسرے علاقے پر غلبہ حاصل کرنے کا موقع فراہم نہ کریں-
دوسری جانب حکمران جماعت ’’کدیما‘‘ پارٹی نے القدس اور پناہ گزینوں کے کے متنازعہ مسئلے ناقابل گفت و شنید قرار دیا- اجلاس میں پارٹی کی ایک قرارداد پاس کی گئی جس میں طے کیا گیا کہ حکومت صدر عباس کے ساتھ مذاکرات میں القدس اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوگی اور نہ ہی آئندہ ماہ نومبر میں ہونے والی مشرق وسطی امن کانفرنس میں ان نکات کو چھیڑا جائے گا- واضح رہے کہ اگلے ماہ نومبر میں امریکی اور بش کی دعوت پر بلائی جارہی ہے- اجلاس سے ’’کدیما‘‘ کے وزیر مواصلات شائول موفامذ نے کہا کہ القدس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اور نہ ہمارے تقسیم کیا جاسکتا ہے-

مختصر لنک:

کاپی