اسرائیلی فوج کے چھوڑے ہوئے ایک ٹینک کے گولے سے چار فلسطینی بچے زخمی ہوگئے- ان بچوں کو ہسپتال لے جایا گیا- ان میں ایک کی حالت نازک ہے-
میڈیکل ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں دس سے سولہ برس ہیں- علاج کے لیے ان کو کمال عدوان ہسپتال لے جایا گیا- ان کے جسموں پر تباہ کن مواد کے شرلے بڑی تعداد میں پائے گئے- عینی گواہوں کا کہنا ہے کہ یہ ٹینک یہودی سٹیلمنٹ دوگت کے نزدیک کھڑا تھا اور بچے وہاں کھیل رہے تھے-
عینی گواہوں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں ایک بچے کو غزہ کی پٹی کے شفاء ہسپتال لے جایا گیا اور اسے خصوصی نگہداشت کی وارڈ میں رکھا گیا ہے-
