چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی پٹی کو دشمن ریاست قرار دینے کی اسرائیلی قرار داد ، اردن کی مذمت

پیر 24-ستمبر-2007

اردن نے اسرائیل کی اس قرار داد کی مذمت کی ہے جس میں غزہ کو دشمن ریاست قرار دیا گیاہے- امریکہ نے اس قرار داد کی حوصلہ افزائی کی ہے – اردنی حکومت کے ترجمان ناصر جودہ نے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قرار داد کے خاتمے کامطالبہ کیاہے- انہوں نے قرار داد کے خطرناک انجام سے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا-
اردن میں اخوان المسلمون کے رہنما سالم الفلاحات نے امریکہ کی جانب سے قرارداد کی حمایت کو غیر انسانی قرار دیا- انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اسرائیل کے حق میں امریکہ کی جانبدارانہ پالیسی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے- انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کی بجلی و پانی بند کرنے اور خوراک کی فراہمی روکنے کی دھمکیاں فلسطینی قوم کو اجتماعی طور پر سزا دیناہے- اس طرح کی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا- دنیا کا کوئی قانون بجلی و پانی بند کرنے اور خوراک کی فراہمی روکنے کی اجازت نہیں دیتا-

مختصر لنک:

کاپی