چهارشنبه 30/آوریل/2025

ہندوستان کا اسرائیل کے تعاون سے مصنوعی سیارہ خلا میں بھیجنے کا فیصلہ

پیر 24-ستمبر-2007

ہندوستان نے اسرائیل کے تعاون سے ایک مصنوعی سیارہ خلاء میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے- امریکی ہفت روزے ’’اویجن ویک‘‘ میں شائع ایک رپورٹ میں شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان ایک مصنوعی جاسوس سیارہ خلاء میں بھیجنے کے حوالے سے کام جاری تھا- اسرائیلی کمپنی ’’الٹا‘‘ کا تیار کردہ ’’بولاریس ٹکساٹ‘‘ کی تیاری پر دو سو پچاس ملین ڈالر لاگت آئی- رپورٹ کے مطابق اس طرح کا ایک سیارہ ’’روفیک 7‘‘ اسرائیل نے پہلے خلا میں چھوڑا تھا- مذکورہ سیارہ روفیک 7 کی اپ گریڈ صورت ہے-
بولاریس ٹکساٹ کو خلیج بنگال میں واقع بھارتی خلائی لانچنگ پیڈ سے خلاء میں بھیجا جائے گا- اپ گریڈ شدہ مصنوعی سیارہ کی صلاحت روفیک 7 سے کہیں زیادہ ہے- یہ خلاء میں رہتے ہوئے زمین کے مختلف علاقوں کی تصاویر میں ارسال کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستانی حکومت کے لیے سیکورٹی کے امور میں معاونت کرے گا-

مختصر لنک:

کاپی